اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

2 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)سیالکوٹ پولیس نے 2 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تھا، اور واپسی پر دیکھا کہ گھر سے لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور 31 تولے سونا چوری ہو چکا ہے۔واقعے کے بعد اسمارٹ سیف سٹی سیالکوٹ کے ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ کیمروں کی ریکارڈنگ میں ایک خاتون کو چوری کے بعد رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوتے دیکھا گیا۔

سیف سٹی کے جدید اے آئی بیسڈ نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم کی مدد سے رکشہ ٹریس کیا گیا جس کے ذریعے ملزمان تک پہنچنا ممکن ہوا۔ تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے سیالکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، غیر ملکی کرنسی اور 31 تولے سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں قائم اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز کی بدولت جرائم کی فوری تفتیش اور ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…