اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش اور آندھی آنے کے امکانات ہیں، جب کہ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع جیسے مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ، ہٹیاں بالا، نیلم ویلی اور میرپور میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادارے نے بتایا ہے کہ سندھ کے بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ اور مانسہرہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے شہر لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ بھی اس موسمی نظام سے متاثر ہو سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے نے مزید خبردار کیا ہے کہ کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بلند پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…