بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

لاہور،پولیس اہلکاروں نے نوکری کاجھانسہ دیکر لڑکی سے 5لاکھ ہتھیا لیے

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے نوکری کا جھانسہ دے کر ننکانہ صاحب سے آئی لڑکی کو لوٹ لیا۔ متاثرہ لڑکی سرکاری گیمز میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھی، جسے جعلی بھرتی کا لالچ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار اسد اور خاتون کانسٹیبل سمیرا نے متاثرہ لڑکی اقصیٰ کو محکمے میں نوکری کا جھانسہ دیا۔

ملزمان نے اقصیٰ کو جعلی یونیفارم پہنا کر ایک ماہ تک سکیورٹیڈیوٹی بھی کروائی، جس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کی نوعیت واضح ہو گئی۔واقعے کا انکشاف ہونے پر متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسد اور سمیرا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…