بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ظلم کی انتہا، باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کو چولہے پر رکھ کر جھلسا دیا

datetime 21  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک ظالم باپ نے بیوی سے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے 10 ماہ کے معصوم بیٹے احمد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلتے ہوئے چولہے پر رکھ کر دیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچہ کئی روز سے بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ویمن چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کا نچلا دھڑ مکمل طور پر جھلس چکا ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔بچے کے ماموں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں جب بچے پر تشدد ہوا ہے پیچھلے کئی مہینوں سے بہن پر بھی مار پیٹ کی جاتی تھی۔پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور بچے کو انصاف دلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…