بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اپردیر،سیلاب کے باعث تباہی، 3 رابطہ پل ٹوٹ گئے، بچہ پانی میں بہہ گیا

datetime 21  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپر دیر (این این آئی)ضلع اپر دیر میں موسلادھار برسات کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقام کمراٹ کے مرکزی پل سمیت 3 رابطہ پل سیلابی پانی کی نذر ہو گئے، جب کہ 4 مکانات اور ایک پاور ہاس کو بھی نقصان پہنچا ۔سیلابی ریلے میں ایک بچے کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

اپردیر اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ریلوں سے سیاحتی مقام کمراٹ اور جہاز بانڈہ میں 3 رابطہ پل بہہ گئے، کمراٹ کا پل بہہ جانے سے اطراف میں سیرو تفریحی کے لیے جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں جب کہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون تک پری مون سون سیزن کے لیے الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہوئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…