بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

گلیشئر تلے دب کر لاہور کے رہائشی باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

datetime 20  جون‬‮  2025 |

ایبٹ آباد/لاہور ( این این آئی)ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام ناران سوہنی آبشار میں گلیشئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے 3سیاح جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سیر و تفریح کے لئے آنے والے سیاح گلیشئر والی سوہنی آبشار کے قریب فوٹو سیشن کروارہے تھے کہ اچانک گلیشئر گرنے سے نیچے دب گئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا جن میں باپ بیٹا اور ایک کزن شامل ہیں، مقامی افراد اور پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔جاں بحق افراد کا تعلق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مانسہرہ میں کے قریب گلیشیئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…