بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پولیس کے ہاتھوں 6 سالہ بچے کا قتل

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹیری پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 6 سالہ اویس قرنی کی نماز جنازہ رات گئے ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں۔واقعے میں ملوث ایس ایچ او حکیم خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ غریب ریڑھی بان کے 7 سالہ بیٹے کو قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے، اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوگی۔بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، جب کہ عوامی ردِعمل کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…