بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایران کا سرپرائز،اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے اسرائیل پر کامیاب حملے کرکے اسرائیل کے جدید ترین ملٹی لیئر دفاعی نظام کو بھی فیل کردیا، جس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی نظام کی ناکامی موضوع بحث بن گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے تسلیم کیا کہ ایران کے میزائلوں نے تل ابیب سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے تل ابیب سمیت دیگر اہم ترین مقامات پر جدید ترین دفاعی نظا’آئرن ڈوم سمیت دیگر دفاعی نظام نصب کیے گئے ہیں تاہم ایرانی میزائل ان نظاموں کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم پر اربوں ڈالرز کی رقم خرچ کی ہے، جنہیں وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ بھی کر رہا ہے لیکن اب ایران کے میزائل اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو توڑ کر تل ابیب میں داخل ہوئے۔ایرانی میزائلوں کا اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو عبور کرکے ہدف کو نشانہ بنانا پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا اور دفاعی تجزیہ نگار ایرانی سرپرائز پر حیرانی کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے اپنی حفاظت کے لیے چار مختلف جدید ترین ایئر ڈیفینس متحرک کر رکھے ہیں، جن کے مختلف کام ہیں۔اسرائیل کے چاروں مختلف دفاعی نظام بڑی رینج سے لے کر چھوٹی رینج تک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت دیگر راکٹوں اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ایرانی میزائلوں نے ان سسٹمز کو کراس کرکے سب کو حیران کردیا۔آئرن ڈوم (Iron Dome) اسرائیل کا سب سے مشہور اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام، یہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے انٹرسیپٹر فائر کرتا ہے۔یعنی یہ نظام دشمن کے راکٹوں کو روکنے کے لیے خودکار طریقے سے ایسے راکٹ فائر کرتا ہے جو دشمن کے راکٹ کو راستے میں ہی تباہ کردیتے ہیں۔

ڈیوڈز سلنگ (David’s Sling) نظام ایک ساکن ہتھیار کی طرح ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو گرا سکتا ہے۔اس نظام کی رینج تقریباً 185 میل ہے، آئرن ڈوم کی طرح، یہ ایک ”ہٹ ٹو کِل” (hitـtoـkill) ہتھیار ہے جو اہداف میں گھس کر انہیں تباہ کرتا ہے۔ایرو 2 اور 3 (Arrow 2 and 3)نظام زمینی بنیاد پر موبائل لانچرز ہیں جو دھماکہ خیز مواد سے بھرے فریگمنٹیشن وار ہیڈز فائر کرتے ہیں جو آنے والے میزائلوں کے قریب پھٹ کر انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔

ایرو 2 فضا میں بلندی پر، تقریباً 30 میل کی دور اور تقریباً 60 میل کی رینج پر اہداف کو روک سکتا ہے۔ایرو 3 فضا سے باہر خلا میں جا سکتا ہے، جس کی رینج 1,500 میل تک ہے، یہ اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظاموں میں سے ایک ہے۔آئرن بیم (Iron Beam) نظام ایک اعلیٰ طاقت والا لیزر ہے جسے راکٹ، ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔اسے پہلی بار حماس کے 2023 میں جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد میدان میں اتارا گیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی طرف سے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک اس کے بھاری بیلسٹک میزائل ہیں، جو آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیزی سے خلا کے کنارے پر پرواز کرتے ہیں۔یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 1,000 میل کا فاصلہ صرف چند منٹوں میں طے کر سکتے ہیں۔اخبارکے مطابق ایرو 3 جیسے اینٹی میزائل سسٹم جن کے پاس مہنگے انٹرسیپٹرز کا محدود ذخیرہ ہوتا ہے، ہمیشہ اپنے بیلسٹک میزائل اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے، اس لیے ایران بڑے بیلیسٹک میزائلوں سے اپنے نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…