جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

کراچی؛ ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار

datetime 2  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جا چکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی جبکہ متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی سائوتھ نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہاکہ معمولی حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر شخص کی تفصیلات پولیس نے حاصل کر لی ہیں، پولیس کی جانب سے سلمان فاروقی نامی شخص کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔پولیس افسر کے مطابق موٹر سائیکل سوار متاثرہ شہری نے اب تک پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا، پولیس اپنے طور پر بھی موٹر سائیکل سوار متاثرہ شہری کو تلاش کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل سوار متاثرہ شہری سے رابطہ ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…