منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

معمول سے زائد بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 کیلئے موسمی آئوٹ لک جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے، موسلادھار بارشیں بڑے دریاں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے اس کے علاوہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری بھی ممکن ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برف پگھلنے سے دریاں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، زیادہ بارشوں کے باعث آبپاشی اور توانائی کے شعبوں کے لیے وافر پانی دستیاب ہوگا، بارشیں آبی ذخائر اور زیرِ زمین پانی کے وسائل کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبائی و ضلعی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کیا جائے، مون سون کے دوران ریسکیو و امدادی ٹیموں کی تعیناتی، مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انخلا اور بروقت پیشگی انتباہ کے لیے رابطہ ممکن بنایا جائے۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ شہری شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…