ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لاپتہ ہونے کے کئی روز بعد 7 سال کے 2 بچوں کی لاشیں ایک گھر سے برآمد

datetime 30  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد( این این آئی)ضلع حافظ آباد میں لاپتہ ہونے کے کئی روز بعد 7 سال کے 2 بچوں کی لاشیں ایک گھر سے برآمد ہوگئیں۔ایف آئی آر کے مطابق ایک متوفی بچے کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرایا گیا جس میں شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح 7 بجے وہ کام پر جا رہے تھے جب انہیں اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا۔شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ جب میں رات 9 یا 10 بجے کام سے واپس آیا تو مجھے اپنا بیٹا نہیں ملا، ہم ایک پڑوسی کے گھر گئے اور وہاں میرے بیٹے کا جوتا ملا۔

ایف آئی آر کے مطابق جب لاپتہ لڑکے کے بارے میں پوچھا گیا تو پڑوسی نے بتایا کہ اس کا پوتا بھی لاپتہ ہے، شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ انہوں نے دیگر رہائشیوں کے ہمراہ بچوں کی تلاش کی اور مساجد کے ذریعے اعلانات کیے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔جمعرات کی صبح شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ لڑکوں کو تین جاننے والے اور 2 نامعلوم مشتبہ افراد کے ساتھ دیکھا گیا۔شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک گھر پہنچے جہاں مشتبہ افراد موجود تھے جب ہم نے ان سے دروازہ کھولنے کو کہا تو وہ منتشر ہو گئے۔

گھر میں داخل ہونے پر شکایت کنندہ نے نوٹ کیا کہ اندر سے بدبو آ رہی تھی اور انہوں نے دیکھا کہ دونوں لڑکوں کی لاشیں ایک لوہے کے ڈبے میں موجود ہیں، ان کے جسموں پر تشدد کے نشانات تھے۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثنا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ بچوں کے جسموں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے نشانات تھے۔ڈاکٹر رضوان کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچوں کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات اور ان کے نازک اعضا پر زیادتی کے شواہد ظاہر ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانزک تجزیہ کے لیے نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور موت کی وجہ سے متعلق مکمل رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…