بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کا پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ رواں برس شامل ہونے کا امکان

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ میں ففتھ جنریشن طیارے کی شمولیت کا امکان، جے-35 اے رواں برس شامل ہو سکتا ہےرواں سال کے اختتام تک پاکستان ایئر فورس میں جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر طیارہ شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق جے-35 اے پاکستان کا پہلا ففتھ جنریشن ملٹی رول جنگی طیارہ ہو گا، جسے چین سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دفاعی تناؤ کے بعد جے-35 اے کی شمولیت کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے، اور اب یہ منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چین سے جے-35 کے دو اسکواڈرنز خریدے گا۔ یہ طیارہ درمیانے حجم کا، دو انجنوں پر مشتمل اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو اسے دشمن کے ریڈار سے چھپ کر کارروائی کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔جے-35 اے میں جدید AESA ریڈار نصب ہے جو چین کے جے-20 طیارے کی ٹیکنالوجی سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ ریڈار IRBIS-E ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور تقریباً 400 کلومیٹر دور تک اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رفتار کے اعتبار سے یہ طیارہ ماک 2.2 تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو امریکی F-35 کی ماک 1.6 رفتار سے کہیں زیادہ ہے۔ اس میں 8 ٹن تک اسلحہ لے جانے کی گنجائش موجود ہے اور اندرونی فیول ٹینک کی مدد سے یہ طیارہ 1350 کلومیٹر کے ریڈیئس میں پرواز کر سکتا ہے، جبکہ 52 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

اس کے اندرونی اسلحہ خانوں میں پی ایل-15 اور پی ایل-17 جیسے جدید میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں، جو دشمن کی فضائی صلاحیتوں کو مؤثر جواب دینے کے لیے اہم ہتھیار ہوں گے۔جے-35 اے کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے پاکستان کو بھارتی فضائیہ پر تکنیکی برتری حاصل ہو سکتی ہے، کیونکہ بھارت کے پاس فی الحال ففتھ جنریشن فائٹر طیارہ موجود نہیں ہے اور اس کے تیجس منصوبے کو بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…