اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیز آندھی نے تباہی مچا دی، دیواریں ،چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،10زخمی

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)جہلم و گرد و نواح میں شدید آندھی اور تیز ہوائوں نے تباہی مچادی ،مختلف علاقوں میں دیواریں، درخت اور گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث خاتون سمیت کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گل افشاں کالونی میں ایک نوجوان درخت گرنے کے باعث جاں بحق ہوا جبکہ ویسٹ کالونی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

ڈھوک وہاب دین میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے ایک ویٹر زندگی کی بازی ہار گیا۔دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ پنڈدادخان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔تیز آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹس، ہورڈنگ بورڈز اور دیگر سامان زمین بوس ہو گیا۔متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں جنہیں گرنے والے درختوں اور بورڈز نے نقصان پہنچایا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…