اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے قائداعظم یونیورسٹی کی 298 ایکڑ زمین پر قبضے کا اعتراف کرلیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قائد اعظم یونیورسٹی کی 298ایکڑ زمین پر قبضہ ہونے کے تحریری جواب بتایا کہ وزارت تعلیم کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کی کل 1709ایکڑ 4 کنال 12 مرلہ زمین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی 298ایکڑ زمین پر قبضہ ہے ۔