لاہور (ا ین این آئی) رائے ونڈ میں 35سالہ خاتون کی گھر سے ہاتھ ،پائوں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 35کنزہ اپنی 16سالہ بیٹی فضاء کے ساتھ واڑہ مانگا روڈ رائیونڈ میں کرائے پر رہائش پذیر تھی، دونوں ماں بیٹی ایک مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھیں ،فضا ء فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اسکی کی والدہ کی لاش پڑی تھی ۔ مقتولہ کے ہاتھ پچھلی سائیڈ میں بندھے ہوئے تھے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔