منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اے این پی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے اس طنز پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔ایمل ولی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم نشہ کر کے آئے ہو۔ سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔

آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اور وہ بار بار ایمل ولی خان نے معافی مانگتے رہے تاہم ایمل ولی نے جواباً کہا کہ آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔ایمل ولی خان نے قامہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اب میں رہوں گا یا یہ رہیں گے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہ زیب نے چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں بلکہ قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…