جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں(این این آئی)عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر ضلع میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں میں شدید گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)سے شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز کو ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے پہلے ہی مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں درج ذیل اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے:ضلع کی تمام مویشی منڈیوں میں فوری طور پر ہیٹ ویو کیمپ قائم کیے جائیں، جہاں صاف پانی، سایہ دار جگہ، فرسٹ ایڈ کٹس، مسٹنگ فینز اور دیگر ضروری سہولیات دستیاب ہوں۔منڈی کی سطح پر صحت کے مراکز قائم کیے جائیں تاکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو فوری طبی سہولت میسر آ سکے۔ریسکیو 1122 کے تعاون سے موبائل میڈیکل ٹیمیں متحرک کی جائیں تاکہ ہیٹ ویو کے باعث کسی بھی انسانی ایمرجنسی سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔بڑی منڈیوں میں واٹر سپرنکلرز اور مسٹنگ فینز نصب کیے جائیں تاکہ شدید گرمی کے دوران ماحول کو معتدل بنایا جا سکے۔قربانی کے جانوروں کے لیے مناسب پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔جانوروں کی فوری طبی سہولت کے لیے ویٹرنری ہیلتھ سینٹر بھی قائم کیے جائیں۔

جانوروں کو سایہ دار جگہوں میں وقتا فوقتا منتقل کرنے کے لیے باقاعدہ شیڈول مرتب کیا جائے تاکہ ہجوم اور دبا سے بچا جا سکے۔گرد و غبار سے بچا کے لیے منڈی کے اطراف میں باقاعدگی سے پانی کا چھڑکا کیا جائے، خاص طور پر آندھی یا گرد آلود موسم کے بعد۔منڈی کے داخلی راستوں پر آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں جن میں ہیٹ ویو سے متعلق احتیاطی تدابیر اور علامات درج ہوں۔لاوڈ اسپیکر کے ذریعے وقفے وقفے سے شہریوں کو پانی پینے، سایہ میں رہنے اور طبی ایمرجنسی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی جائے۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جائے گی تاکہ ہیٹ ویو سے بچا کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری مداخلت کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر ہدایت کی کہ انسانی جانوں اور قربانی کے جانوروں کے تحفظ کو ہر صورت ترجیح دی جائے، اور تمام متعلقہ ادارے مکمل کوآرڈی نیشن کے ساتھ فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کو محفوظ، سہولت بخش اور صاف ماحول میسر آ سکے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…