جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

40 ارب کا میگا سکینڈل، پی ٹی آئی کی 2 سیاسی شخصیات ملوث

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ایک باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرمیڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماؤں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاؤنٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے خاندان کا ہے۔

نیب نے پتہ لگایا کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل سے منسلک بینک اکاؤنٹس سے مہنگی جائیدادیں خریدنے کے لئے دو بڑی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک جائیداد ہزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما سے خریدی گئی تھی جبکہ دوسری جائیداد کی ادائیگی جنوبی خیبر پختونخوا کے ایک بڑے شہر میں واقع تھی جو اس میگا فراڈ سے منسلک ایک اور بینک اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق، یہ خاص جائیداد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے ایک بہت اہم آئینی عوامی عہدیدار کے خاندان کے قبضے میں ہے۔

مزید بتایا گیا کہ یہ دو بڑی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ان اکاؤنٹس سے کی گئیں جن میں چوری شدہ رقم خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے منتقل کی گئی تھی۔ نیب اس میگا سکینڈل کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے جس نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ معاملے کا تعلق نگران حکومت سے ہے، سیاسی وابستگی کوئی بھی ہو قانون اپنا راستہ اپنائیگا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…