بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیلڈ ما رشل تا حیات ہوتا ہےاور کبھی ریٹائرڈنہیں ہو تا

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) فیصل واوڈا کے مطابق فیلڈ مارشل کی ملازمت میں مدت کا کوئی تعین نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے جانے سے متعلق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے اہم گفتگو کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ملازمت میں مدت کوئی کا تعین نہیں ہے ، اگر اس حوالے سے کوئی قانونی رکاٹ بھی ہوئی تو اسے قانون سازی کے ذریعے دور کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی، اب تمام تعیناتیاں، مدت میں توسیع، ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کریں گے۔ آرمی چیف جو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے وزیر اعظم کے فیصلے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم ہیں اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

اپنے ایک اور بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس طریقے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کردار نبھایا ہے وہ عہدے کے مستحق ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کو بلندی پر لے جائیں گے اس میں شک نہیں ہے۔ بھارت کو جس طرح منہ توڑ جواب دیا گیا ہے دنیا تعریف کررہی ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، ٹریڈ بھی اوپر جائے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کے لیے فیلڈمارشل عاصم منیر کی خدمات ہیں، کوئی دو رائے نہیں خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کا سہرا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہی جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل قابل انسان ہیں وہ عہدے کے مستحق ہیں، پوری قوم عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو بھی جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…