ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سرگودھا’ مخالفین کو پھنسانے کیلئے بیٹی سے زیادتی کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار

datetime 20  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے بیٹی کے اغوا اور اس سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی کے رہائشی یاسین نے رواں سال 12 فروری کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 3 افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے یاسین اور اس کی بیٹی کے بیان پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواکے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے جس کی رپورٹ آنا باقی تھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ یاسین نے اپنے مخالفین کو بیٹی کے اغوا اور زیادتی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا۔

لڑکی نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے نہ تو کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے یاسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ بے گناہوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…