جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی آبی جارجیت کے بعد چین نے مہمندڈیم پرکام تیزکردیا۔ذرائع کے مطابق چینی اخبار نے بتایا کہ چین پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں پر پاکستان کے فلیگ شپ ڈیم پر کام تیز کررہا ہے، اس سلسلے ڈیم پر کنکریٹ بھرنا شروع کردیا گیا ہے، جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

چین خیبرپختونخواہ میں مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کررہا ہے ، اس منصوبہ کو اگلے سال مکمل ہونا ہے۔یہ ایک اندازے کے مطابق 800میگاواٹ پن بجلی پیدا کرے گا اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کرے گا۔چین اور پاکستان صنعتی ترقی، زراعت اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لیے پرعزم منصوبوں پر بھی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم اور پاور پراجیکٹ، جسے پاکستانی عوام نے تین گھاٹیوں پراجیکٹ کا نام دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کی کئی کوششوں میں سے ایک ہے۔

چین نے یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد کیا۔ چینی اخبار کے مطابق ڈیم پر کنکریٹ بھرنے کاکام شروع کردیا گیا ہے، جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس ڈیم سے آٹھ سو میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی اور پشاور کو یومیہ تین سو ملین گیلن پینے کا پانی ملے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…