جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا

datetime 19  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نوز ڈیسک) 23 سالہ راؤ طلحہ جاوید نے پاکستان کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر ہونے کا اعزاز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور سے تعلق رکھنے والے اس باصلاحیت نوجوان نے کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے، جو جنوبی پنجاب کے لیے ایک منفرد اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔راؤ طلحہ نے اپنی ابتدائی تربیت مکمل کر کے ان لینڈ ریونیو سروس میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دنیاپور اور لودھراں کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بن گئی ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ مستقل مزاجی، محنت اور لگن سے ہر بڑا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق راؤ طلحہ جاوید نے 2015 میں دنیاپور پبلک اسکول سے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 2017 میں ایف ایس سی مکمل کی، بعدازاں 2021 میں سول انجینئرنگ میں بی ایس کیا۔ محض ایک سال بعد، 2022 میں، انہوں نے پہلی ہی کوشش میں سی ایس ایس امتحان پاس کر لیا اور 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شامل ہوکر اسسٹنٹ کمشنر (ان لینڈ ریونیو) کی تربیت مکمل کی۔ بالآخر 2025 میں وہ اس عہدے پر فائز ہو گئے۔

راؤ طلحہ کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے جو ثابت کرتی ہے کہ عزم اور تعلیم کے بل بوتے پر کم عمری میں بھی بڑی ذمہ داریاں نبھانا ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…