پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کاآپریشن بُنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کا بھارتی دعویٰ

datetime 19  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کیے جانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے دعوے بے بنیاد، جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے اپنے شاہین میزائل کا استعمال کیا ہے۔ تاہم، بعد ازاں جب بھارتی حکام کو اپنی غلطی کا احساس ہوا، تو انہوں نے وہ ویڈیو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دی۔ ترجمان کے مطابق، یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت خود اپنے جھوٹے بیانیے سے واقف ہے۔

دوسری جانب، بھارت نے ایک اور سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جھڑپوں کے دوران ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج کی 15ویں انفنٹری ڈویژن کے میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے بھارتی خبر رساں ایجنسی “اے این آئی” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان میں مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی دفاعی نظام کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

ان کے بقول، بھارتی انٹیلیجنس اداروں کو اس بات کا خدشہ تھا کہ پاکستانی افواج جوابی کارروائی میں نہ صرف فوجی بلکہ شہری اور مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جانب سے 8 مئی کو گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے بھارت نے ناکام بنا دیا۔

بھارتی حکام کے مطابق، اس مبینہ حملے کو روکنے کے لیے “آکاش” میزائل سسٹم اور “ایل 70” ایئر ڈیفنس گنز استعمال کی گئیں، جنہوں نے پاکستانی ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا۔

پاکستان نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد اور فرضی قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ دفتر خارجہ کا مؤقف ہے کہ بھارت ان بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…