اسلام آباد(این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم نے بتایا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔