ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں شدید گرمی،ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا

datetime 16  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر علاقے درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کر دی جبکہ متعلقہ ادارے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو کہ ہیٹ ویو کی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔گزشتہ روز سندھ کے علاقے دادو اور بلوچستان کے تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت شمار کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں پارہ 47 ڈگری، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی جیسے شہروں میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں بھی سورج نے گویا آگ برسانا شروع کر دیا۔ لاہور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں گرم اور خشک موسم کا راج ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 28 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اگلے2 سے 3 روز تک موسم میں کسی قسم کی بارش کی کوئی امید نہیں ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ موجود ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

موسمیات اور طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی و دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی تنبیہ کر دی کہ20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی شدت برقرار رہے گی، اس لیے عوام کو موسم کی شدت سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…