جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

خاتون ڈرائیور نے بریک کی بجائے ریس دبا دی، کار بینک میں جا گھسی

datetime 15  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ایک خاتون کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے نے سب کو چونکا دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک خاتون ڈرائیور اپنی گاڑی کی رفتار پر قابو نہ رکھ سکی اور گاڑی سیدھی بینک کی عمارت کے اندر جا گھسی۔

واقعہ بہاولپور میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مسلم کمرشل بینک کے مرکزی دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے مطابق خاتون نے غلطی سے بریک کی جگہ ایکسیلیریٹر دبا دیا، جس سے گاڑی بینک کی عمارت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں بینک کے شیشے چکناچور ہوگئے جبکہ خاتون ڈرائیور کو معمولی زخم آئے اور گاڑی بھی متاثر ہوئی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں سڑک پر تصادم کے بعد ایک خاتون ڈرائیور نے نہ صرف اسلحہ نکالا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رات ایک بجے کے قریب ایک گاڑی اور ٹریلر کے درمیان تیز رفتاری کے باعث ٹکر ہوئی، جس پر گاڑی میں سوار خاتون طیش میں آگئیں اور اپنی گاڑی سے پستول نکال کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اہلکار اے ایس آئی شیر احمد کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گشت پر تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کے ڈرائیور، جس کا نام ظفر اقبال بتایا گیا، کو حراست میں لیا، جبکہ خاتون ڈرائیور علیشہ سے ایک نائن ایم ایم پستول، لوڈ میگزین اور نو زندہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ علیشہ نے اسلحے کا لائسنس پیش کیا جو کہ کوئٹہ سے جاری ہوا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ لائسنس 2024 میں منسوخ ہو چکا تھا۔پولیس نے خاتون اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔ ٹرک ڈرائیور پر غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کی دفعات 279 اور 427 کے تحت جبکہ خاتون پر ہوائی فائرنگ کی دفعہ 337-H(2) کے تحت کارروائی کی گئی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا گیا، جنہیں بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حکم کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…