جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ریاستی اداروں کیخلاف مہم ؛احمد نورانی ،معید پیرزادہ سمیت 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج

datetime 15  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پر مبنی مہم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پانچ افراد کے خلاف مقدمات قائم کر دیے ہیں۔ درج کی گئی ایف آئی آرز میں جن افراد کو نامزد کیا گیا ہے اُن میں عدیل راجا، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل “سما نیوز” کی رپورٹ کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیانیہ اپنایا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ملزمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹ پر مبنی مواد شیئر کیا، جس سے نہ صرف عوام میں اضطراب پھیلا بلکہ قومی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔NCCIA کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے

افراد جو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں مدد کریں جو آن لائن پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی صارف ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد دیکھے تو وہ اس کا اسکرین شاٹ، لنک، پوسٹ کی تفصیلات، مشتبہ شخص کا نام یا دیگر متعلقہ معلومات فراہم کرے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ان اقدامات کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانے والی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…