ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، بھارتی حملوں میں شہید جوانوں کی تعداد تیرہ ہوگئی

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این ئی)حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 سپوت شہید شہید ہوگئے، بھارتی حملوں میں شہید جوانوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 78 اہلکار زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 6 اور 7 مئی کو شروع کی گئی بھارتی مسلح افواج کی کھلی اور بزدلانہ جارحیت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجن میں واتین، بچے، اور بزرگ بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے بے مثال جرات اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے والے 2 مزید بہادر سپوت آج جامِ شہادت نوش کر گئے، جو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے، اس طرح شہدائے پاک فوج کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ 78 جوان زخمی ہوچکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کیسینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ان کے حوصلے، فرض سے وفاداری، اور غیر متزلزل حب الوطنی کی ہمیشہ رہنے والی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو اعلیٰ ترین خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں’۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ قربانیاں قوم کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے جرات اور قربانی کی روشن مثال بنی رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…