جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی

datetime 13  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)6اور 7مئی 2025ء کی شب شروع ہونیوالے بھارتی بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شہید ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ سٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتا تھا ،اسے یہ سٹال لگائے صرف 3روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی سٹیڈیم کے نزدیک واقع فوڈ سٹریٹ میں ایک ریسٹورینٹ کے شیڈ کے نیچے دوسرے مزدوروں کیساتھ سورہا تھا کہ صبح 10بجے کے قریب بھارت کی جانب سے داغے گئے ڈرون حملے نے حیدر علی کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حیدر علی سے آ ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوا اور ریسٹورینٹ کے شیشوں سمیت شیڈ بھی گرگیا ، حملے کے دوران حیدر علی سمیت دیگر شہریوں کو شدید چوٹیں آئیں تاہم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں دم توڑ گیا۔حیدر علی کے چچا زاد بھائی نے بتایا کہ حید ر اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جو چند روز پہلے ہی روزگار کی امید میں راولپنڈی آیا تھا لیکن اس کی میت اس کے آبائی شہر پہنچائی گئی جہاں اسے سپرد خاک بھی کیاجاچکا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…