لاہور ( این این آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دیدی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایاگیا کہ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی ۔کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22ـ ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کرلیا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںزرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لیاگیا۔ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غورکیاگیا۔زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔