ساہیوال(این این آئی)نواحی چک 113 بارہ ایل میںآشنا سے مل کر بیوی نے خاوند کو پھانسی دے کر قتل کر دیا۔ واقعات کے مطابق عرصہ 15 سال قبل محمد شریف کے بیٹے محمد رمضان کی شاد ی صوبیہ دختر بشیر احمد سے ہوئی۔ اب محمد رمضان زمیندار اویس چوہدری کے ڈیرہ پر ملازمت کے لیے اپنے چک 157 نوایل سے نقل مکانی کر کے چک 113بارہ ایل میں آ گیا اور رہائش زمیندار کے ڈیرہ پربیوی بچوں کے ہمراہ رکھ لی۔
اس دوران صوبیہ نے محمداسلم جوئیہ سے ناجائز تعلقات استوارکرلیے اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا اور شادی میں حائل رکاوٹ محمدرمضان کوہٹانے کیلئے نو مئی کو صبح چھ بجے محمد رمضان کو اس کی بیوی صوبیہ نے اپنے آشنا محمد اسلم سے مل کر گلے میں رسی ڈال کر دبادیا اورسرمیں ضرب لگا کر قتل کر دیا اور اتفاقیہ موت قرار دے کر تدفین کیلئے لاش چک 157نو ایل لے گئے جہاں غسل کے دوران سر اور گلے پر تشدد کے نشانات پائے گئے لیکن تدفین کر دی گئی جس کے بعد ملزم محمد اسلم نے ضمیر کی آواز پر اقبال جرم کر لیا۔
پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقتول کے باپ محمد شریف کی مدعیت میں مقدمہ 302 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی صوبیہ اور اس کے آشنا محمداسلم جوئیہ کو گرفتار کر لیا دونوں نے محمدرمضان کوسازش اور منصوبہ کے تحت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔