لاہور (ا ین این آئی) لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیا۔پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔
بعد ازاں 15سے زائد خواتین اور 40سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد لیڈی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ تاہم اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خواتین کو بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شراب نوشی اور منشیات کا استعمال ہو رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔