اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی میں نور خان ایئر بیس پر حملے کے وقت ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کو لے جانے والا خصوصی طیارہ وہیں موجود تھا، جسے سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس لمحے بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نور خان ایئر بیس کو نشانہ بنایا، عین اسی وقت ایک چارٹرڈ فلائٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لے کر روانگی کے لیے تیار کھڑی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ میزائل اس طیارے کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے، نتیجے میں ناقابلِ تصور سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا جنگی رویہ خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، اور عالمی برادری کو اس معاملے پر فوری توجہ دینی چاہیے۔
اسی حوالے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک فرنچائز کے مالک نے بھی اس صورتحال کی تصدیق کی ہے، جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ نہایت نازک تھا۔ رپورٹس کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کو محفوظ طریقے سے روانہ کرنے کے لیے فلائٹ پروٹوکول میں فوری طور پر اہم تبدیلیاں کی گئیں، اور پرواز کو تیزی سے ایڈجسٹ کیا گیا۔
معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی میزائل حملے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی روانگی میں صرف چند منٹ کا فرق تھا۔ اگر پرواز میں تھوڑی سی بھی تاخیر ہوتی تو ایک سنگین جانی نقصان ممکن تھا۔
EXCLUSIVE AND IMPORTANT!!! ‼️‼️‼️
Yesterday when India attacked Pakistan’s Nur Khan Airbase in Rawalpindi, chartered flight of international cricketers was about to take off!!!
The missiles could’ve hit the flight and ….. the consequences!!! ‼️‼️‼️
This is Modi India’s real…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) May 10, 2025