اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں میزائل لائچ کرنے کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں12سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔مختلف ویڈیوز میں بھارت میں چھائے سناٹے میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔