پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارٹی ڈرون حملوں کے بعد ملکی فضائی آپریشن محدود، 450پروازیں متاثر

datetime 9  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450پروازیں متاثر ہوئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں ری شیڈول کرنا پڑی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روزانہ 50سے زائد پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے، یہاں سے جانے اور آنے والی 80فیصد پروازیں متاثر ہوئیں۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے مسافروں سے کہا ہے کہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات لیکر آئیں۔لاہور فضائی حدود کی بار بار بندش سے حاجیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…