اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

واہگہ پر پرچم کشائی کی تقریب، پاکستان کی طرف عوام کی بڑی تعداد شریک، بھارت کیجانب سناٹا چھایا رہا

datetime 8  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی: پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت، بھارتی جانب خامو شی ،لاہور کے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی روزمرہ تقریب میں پاکستانی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ بھارتی سائیڈ پر غیرمعمولی خاموشی چھائی رہی۔پاکستانی جانب نہ صرف شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی بلکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس کے برعکس، بھارتی جانب عوامی حاضری نظر نہیں آئی، صرف چند بھارتی فوجی معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔تقریب کے دوران پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ لوگ جذبے سے لبریز نعرے لگا رہے تھے جن میں “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” شامل تھے۔ شرکاء کا جوش اس بات کا عکاس تھا کہ قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز کی ولولہ انگیز پریڈ دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے کہ ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پچھلی بار دشمن کو چائے پلائی گئی تھی، اب کی بار کراچی کے مشہور پان سے تواضع کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے گئے مقامات شہری علاقوں پر مشتمل ہیں، اور پاک فوج نے بروقت اور جرأت مندانہ ردعمل دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں بھارتی عوام کی غیر موجودگی واضح پیغام دیتی ہے، اور ہم 7 مئی کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…