اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی کارروائی کا پاک فضائیہ نے بروقت اور بھرپور جواب دیا، جس میں دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی شاہینوں اور بھارتی پائلٹس کے درمیان شدید فضائی جھڑپ ہوئی، جس میں پاکستانی پائلٹس نے اپنی مہارت اور برتری کا عملی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ نشانہ بنایا گیا، جس کے فوراً بعد دوسرا طیارہ بھی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مار گرائے گئے طیاروں میں ایک جدید رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہے، جسے بھارت نے فرانس سے خریدا تھا اور اس پر بڑا فخر کیا جا رہا تھا۔
تاہم پاکستانی جے-10 سی فائٹر جیٹ کی کامیاب کارروائی نے یہ ثابت کر دیا کہ دشمن کی جدید ٹیکنالوجی بھی ہمارے جذبے، ہنر اور عزم کے سامنے کچھ نہیں۔ ایک بار پھر پاک فضائیہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ وطن عزیز کی فضاؤں کی حفاظت ان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔