منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

گرمی سے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 6  مئی‬‮  2025 |

لاہور، پشاور، کوئٹہ(این این آئی) پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا جب کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم میں خنکی کا احساس رہے گا جبکہ ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی تاہم موسم خشک رہے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق 2 روز بعد مغربی سمت سے بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو موسم کو خوشگوار بنا دے گا۔بادلوں کے اس سسٹم کے باعث پنجاب بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اُدھر خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام سمیت بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پشاور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 32 اور بنوں میں 35 ڈگری رہا۔ اسی طرح چترال 31، دیر بالا 29، کالام 24 اور مالم جبہ میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جب کہ قلات میں 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ زیارت کا درجہ حرارت 21، ڑوب 36، سبی 41 اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی 42، چمن 36، گوادر 38 اور جیوانی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…