منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

datetime 5  مئی‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔2016 سے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا مقصد قیادت کو قومی و صوبائی امور سے آگاہ کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مزید کہا کہ قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کا مفصل سیشن ہوا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…