ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چناب کنارے پاکستانیوں کا مودی کی کھوکھلی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب

datetime 2  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں نے مودی کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق دریائے چناب کے کنارے کھڑے ہو کر پاکستانیوں نے بھارت اور مودی کی دھمکیوں کو سخت الفاظ میں رد کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔گجرات کے رہائشی سید طلحہ حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلگام کی ناکامی چھپانے کو بھارت نے پاکستان پر الزامات اور پانی کی دھمکی دی مگر بری طرح ناکام رہا۔ مودی تو کیا مودی کی سات نسلیں بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتیں۔کھاریاں سے تعلق رکھنے والے عامر قیوم بھٹی نے کہا کہ اس دھرتی کے بیٹے راجہ پورس نے سکندر اعظم کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ ہمارے ازلی دشمن بھارت کی دھمکیاں بے اثر ہیں۔ چناب ہمیشہ بہتا رہے گا۔

پاکستان کا پانی روکنا تو دور، بھارت کی اوقات ایک قطرے پر بھی نہیں۔گوجرانوالہ کی ایک شہری خاتون نے دریائے چناب کے کنارے کھڑے ہو کر کہا کہ پوری دنیا دیکھ لے، دریائے چناب کا پانی پہلے کی طرح بہہ رہا ہے، دریائے چناب کا بہنا اللہ کا کرم ہے، مودی اسے نہیں روک سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…