گلگت ( این این آئی) راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار شاہراہ قراقرم پر لوٹر کوہستان کے قریب تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری . اس المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان بحق ہوگئے . ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں . حادثہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی کینٹ کا رہائشی آصف اقبال اپنی فیملی ساتھ سیر کرنے کے لئے گلگت جارہے تھے بدقسمت آلٹو کار جب کوہستان مٹہ بانڈہ کے قریب سے گزر رہی تھی اس وقت تیز رفتاری کے باعت شاہراہ سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری .
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچے اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کے امدادی کاروائی شروع کیں تمام لاشوں کو کھائی سے نکالا اور ان محفوظ مقام پر پہنچا کے بکسوں میں پیک کر کے ریسکیو گاڈی میں ڈال کے ان کے آبادئی علاقے کی طرف روانہ کیا . ریسکیو اہکاروں نے ملک کے دیگر علاقوں سے گلگت بلتستان کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہ سکیں ۔