ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں، جبکہ بھارتی فضائی حدود سے گزرنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ بھارتی فضائی حدود سے آنے یا جانے والی پروازوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اگرچہ بھارتی ایئرلائنز پر پابندی بدستور برقرار ہے، تاہم دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک پرواز کو بغیر ایئر ڈیفنس نمبر کے اجازت نہ دی جائے، اور ہر پرواز سے روانگی سے قبل ایئر ڈیفنس نمبر لازمی طور پر طلب کیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ، ہوائی اڈوں پر تعینات تمام محکموں کے عملے کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ اور محکمانہ پاس ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔ بغیر شناخت کے کسی بھی شخص کو ہوائی اڈے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید برآں، پولیس، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے۔

تمام اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سکیورٹی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ قومی ہوائی اڈوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…