اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں پارہ 40 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری یا اس سے اوپر جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں محسوس کی گئی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔