لاہور( این این آئی)اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2250 روپے کی سطح پر ہونے کے باعث فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100 روپے کی کمی کر دی ۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی یوسف کے مطابق بڑی فلور ملوں نے
aاپنے برانڈ کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت میں 100 روپے کمی کی ہے اور اس کی قیمت 1420 روپے سے کم ہو کر 1320روپے جبکہ پرچون قیمت 1500 روپے سے کم ہو کر 1400 روپے ہو گئی ہے ،چھوٹی فلور ملوں کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1220 روپے سے کم ہو کر 1120روپے اور پرچون قیمت 1300 روپے سے کم ہو کر 1200روپے ہو گئی ہے۔