جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی

datetime 24  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین) جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بندش 23 مئی کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

ذرائع کے مطابق روزانہ 100 سے زائد بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتی ہیں۔ ان پروازوں میں ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ایئر شامل ہیں، جو بھارت کے بڑے شہروں جیسے دہلی، ممبئی، احمد آباد، لکھنو، امرتسر، گوا، جے پور اور چندیگر سے روانہ ہوتی ہیں۔

نوٹم کے مطابق یہ پابندی بھارت میں رجسٹرڈ تمام سول اور عسکری طیاروں پر لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ طیارے بھی اس پابندی کے دائرے میں آئیں گے جو بھارتی ایئر لائنز کی ملکیت ہیں یا بھارت میں لیز پر استعمال ہو رہے ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے، جس سے ان کے پرواز کے دورانیے میں تقریباً دو گھنٹے کا اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔

تاہم، اس فیصلے سے خود پاکستان کو بھی مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا، کیونکہ فضائی حدود کے استعمال کی فیس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی واقع ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…