بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانےکاخدشہ ،الرٹ جاری

datetime 24  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور(این این آئی)سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہو گئی جبکہ پنجاب میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے پیش نظر مریم نواز شریف کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی بحال ہونے سے ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہو گئی، آج شام تک سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے، آج سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت مطلع صاف تیز دھوپ کا راج ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

نمی کا تناسب بڑھنے سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت معمول سے دو یا تین ڈگری زائد رہنے کی توقع ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی، اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، گزشتہ روز بہاولنگر میں 44 ڈگری، رحیم یار خان، بھکر 42 جبکہ کوٹ ادو اور میں 41 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، منڈی بہاؤالدین، خانیوال، قصور، لیہ، جھنگ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، انہوں نے کہا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…