بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں

datetime 23  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت مختلف سرکاری وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں ملازمتیں ختم کر دی ہیں، جس کا بنیادی مقصد اخراجات میں کمی لانا اور انتظامی نظام کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق، گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 22 تک مجموعی طور پر 32,070 سرکاری آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جن سے حکومت کو سالانہ بنیاد پر 30 ارب روپے سے زیادہ کی بچت متوقع ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے مزید 7,826 ایسی آسامیاں بھی شناخت کر لی ہیں، جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ ختم کیا جائے گا۔

ان آسامیوں پر آنے والا سالانہ خرچ تقریباً 6 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔تفصیلات کے مطابق، جو آسامیاں ختم کی گئی ہیں ان میں گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کی 1,102 پوسٹس اور گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کی 30,968 ملازمتیں شامل ہیں۔ ان میں گریڈ 1 کی 7,305، گریڈ 2 کی 2,853، گریڈ 4 کی 2,456، گریڈ 5 کی 2,887، گریڈ 14 کی 1,274 اور گریڈ 16 کی 1,340 پوسٹس شامل ہیں۔یہ اقدامات سرکاری اداروں کی ساخت کو مزید مؤثر بنانے، غیر ضروری بھرتیوں سے نجات حاصل کرنے، اور وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحاتی عمل مرحلہ وار جاری رہے گا تاکہ نظام کو زیادہ مستحکم اور مالی طور پر پائیدار بنایا جا سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…