بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

این ڈی ایم اے کی ممکنہ گرمی کی لہر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

datetime 22  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) این ڈی ایم اے نے 22 تا 27 اپریل کے دوران ملک بھر میں ممکنہ گرمی کی لہر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش متوقع ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے اپنے این ای او سی کے ذریعے صورت حال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے، فوری رسپانس اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے۔علاوہ ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 22 تا 27 اپریل 2025 کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…