مظفرگڑھ (این این آئی)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے۔پولیس حکام کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر گھر کے باہر چھوڑ دیا گیا، واقعے کی اطلاع پر خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔