اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ عفت عمر کو پنجاب حکومت نے کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا، انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا۔ عفت عمر سینئر اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ہیں۔رپورٹ کے مطابق عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی بناکر دے دیا گیا ہے، انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔